ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بابری مسجدکیس:11اگست کو سپریم کورٹ کی خصوصی بنچ سماعت کرے گی 

بابری مسجدکیس:11اگست کو سپریم کورٹ کی خصوصی بنچ سماعت کرے گی 

Sat, 05 Aug 2017 12:50:53    S.O. News Service

نئی دہلی،4؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بابری مسجدمعاملہ پر 11اگست کو 2بجے سے سپریم کورٹ سماعت کرے گا۔تین ججز کے خصوصی بنچ اس معاملے پرسماعت کریں گے۔پچھلی سماعت میں عدالت نے مشورہ دیا تھا کہ تمام جماعتوں کو آپسی اتفاق سے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔عدالت نے کہا تھا کہ ایسی صورتحال میں کسی جج کی تعیناتی کی جا سکتی ہے۔اس سے پہلے سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کیس کو حساس بتاتے ہوئے فریقین سے بات چیت کی اور آپسی اتفاق رائے سے مسئلہ کا حل نکالنے کوکہاتھا۔دراصل الٰہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنوبینچ نے 2010میں 2.77ایکڑ زمین کو تینوں فریقوں میں تقسیم کرنے کاحکم دیاتھا۔ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف تمام جماعتوں نے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کررکھی ہیں جو گزشتہ چھ سال سے التواء میں ہیں۔اسی دوران سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے پرپابندی لگادی تھی۔


Share: